اشتہار

کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دے دیا۔ بچوں میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ تمام بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں، ان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں، ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کالا پل کی رہائشی 25 سالہ عائشہ کی پہلے سے ایک اولاد ہے، چھ بچوں کی پیدائش پر عائشہ اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

پروفیسر شاہد رسول کے مطابق تین لڑکوں اور دو لڑکیوں کو کم وزنی اور سانس کی تکلیف کے باعث نرسری میں داخل کیا گیا ہے، پانچوں بچوں کو این آئی سی ایچ اسپتال کی نرسری میں داخل کرا دیا ہے۔

رواں سال جنوری میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جن میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ تمام بچے صحتیاب ہیں، خاتون کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند سے ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں