تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہونگے؟

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اوپنر فخر زمان اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بیان ایک یوٹیوب چینل پر دیا، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ بڑی خبر دے رہا ہوں کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔

یوٹیوب چینل نے راشد لطیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو بہت بڑی بریکنگ دے دی، جس پر سابق وکٹ کپیر کا کہنا تھا کہ یہ بریکنگ نیوز نہیں ، فخر زمان کو گھنٹے کی انجری کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ چار سے چھ ہفتے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کو شاہین آفریدی والی انجری کا سامنا ہے، اگر وہ چار سے چھ ہفتوں کا آرام یا ری ہیب پر چلے جائیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ : مہیلا جے وردھنے سری لنکن ٹیم سے پُرامید

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ اتار چڑھاؤ کھیل کا حصہ ہیں، لیکن کرکٹرز کو اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان کے لئے ایشیا کپ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، چھ میچوں میں انہوں نے صرف 96 رنز اسکور کئے جس میں ایک نصف سینچری بھی شامل تھی۔

Comments

- Advertisement -