اشتہار

ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ عوام صبر نہیں کرے گی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جارہاہے، یہ سلسلہ چلتا رہا تو ہمارے پاس عوام کو کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر کیسز کی بارش ہوئی ہے، ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے، ہمارے خلاف میڈیا کو استعمال کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ ایسےاقدامات سےانہیں فائدہ ہوگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہمیں جس طرح دیوارسےلگایاجارہاہے تو زیادہ دیر صبر نہیں کریں گے اور ہمیں عوام کو کال دینا ہوگی۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے  حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف ملک کو نیچےلےکرجارہےہیں، اقتدار میں آتے ہی انہوں نےاپنے کیسزختم کرانے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، یہ لوگ اپنے کرپشن کیسزختم کرنےمیں لگےہوئےہیں اور ملک کاگراف گرتاجارہاہے۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج پھر کہتا ہوں کہ جلد سے جلد شفاف الیکشن کرائیں اور ملک کو دلدل سےنکالیں، الیکشن کا مجھےکوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے میں تو ملک کی فکر کررہا ہوں، ملک کو دلدل سےنکالناہےتو شفاف الیکشن کےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

ملکی معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے دورمیں معاشی گروتھ چھ فیصدتھی جو سترہ سال بعد بہترین گروتھ تھی، آج معاشی گروتھ ریٹ0.06پرچلی گئی ہے، نتیجہ یہ ہے کہ فیکٹریاں بندہونا شروع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سےبےروزگاری بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہورہی ہیں جس کے باعث ایکسپورٹ میں کمی ہوگئی، سیمنٹ کی فروخت میں34فیصدکمی واقع ہوئی جبکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنےسےبھی معیشت متاثرہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج ورلڈبینک کہتا ہےکہ پاکستان انتشارکی طرف جارہاہے،سری لنکاکی صورتحال ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں