شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان سعید کی ’میرے ہمسفر‘ کے سیٹ پر سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے فرحان سعید کی 38ویں سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ’میرے ہمسفر‘ کے تمام کردار بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے گانے کی طرز پر انٹری دے رہے ہیں۔
ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فرحان سعید حمزہ کی سالگرہ کے اس خوبصورت موقع پر ہم نے یہ چھوٹا سا تحفہ صرف اپنے ہمسفر فیملی کے لیے دیا ہے۔
View this post on Instagram
فرحان سعید کی سالگرہ کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ میرے ہمسفر کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی کاسٹ میں فرحان سعید، ہانیہ عامر، ثمینہ احمد، صبا حمید، وسیم عباس، حرا خان، زویا ناصر عمر شہزاد، علی خان، تارا محمود شامل ہیں۔
’میرے ہمسفر‘ کی قسط کو نشر ہوتے ہی یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل ہوتے ہیں اور ڈرامے کو بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔