بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آریان کی تصویر شیئر کرنے پر سجل علی موضوعِ بحث بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تصویر شیئر کر دی۔

سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر آریان خان کی تصویر پوسٹ کی اور بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا گانا ’ہوائیں‘ لگایا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی ہم شکل ڈھونڈ لی

آریان خان کی مذکورہ تصویر 5 سال پرانی ہے جس میں انہیں سفید ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سجل علی نے تصویر پر گانے کے علاوہ دل بطور ایموجی بھی لگایا۔

سجل علی کی جانب سے آریان خان کی تصویر شیئر کرنا غیر معمولی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں