اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت یوسف رضا گیلانی و دیگرکیخلاف یو ایس ایف فنڈزمیں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، احتساب عدالت سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف دے دیا۔
عدالت نے یوسف گیلانی ودیگرکیخلاف یو ایس ایف فنڈزمیں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا، جج احتساب عدالت اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس احتساب عدالت کےدائرہ اختیارمیں نہیں آتا، ریفرنس واپس ہونےسےیوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو ریلیف مل گیا ہے۔
یاد رہے احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا تھا۔
دالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوا تے ہوئے کہا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔