بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تیز رفتار بس نے فیکٹری ورکرز پر قیامت ڈھادی

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: صوبہ پنجاب کی تحصیل کوٹ رادھا کش میں تیز رفتار بس نے فیکٹری کے گیٹ پر کھڑے ورکرز کو کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے مانگا منڈی روڈ پر پیش آیا، جہاں نجی بس تیز رفتاری کے باعث گیٹ پر کھڑے ورکرز پر چڑھ دوڑی۔

دلخراش حادثے میں خاتون ورکر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو ورکرز شدید زخمی ہوئے، جنہیں مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سوشل سیکیورٹی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک ورکر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جعلی ادویات فروخت کیے جانے کا انکشاف

حادثے کے بعد فیکٹری ورکرز مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رائیونڈ مانگا منڈی روڈ کو بلاک کرتے ہوئے مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئیں۔

مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی بسیں ایک دوسرے سے جلدی جانے کی کوشش میں اکثر حادثے کا باعث بنتی ہیں جبکہ روڈ پر ٹریفک وارڈنز بھی ان کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں