بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘سیاستدان بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاستدان بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، جس میں معاشی صورتحال، ملکی عدم استحکام اور مہنگائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں عمران خان نے کور کمیٹی کے ایک ایک رکن سے رائے لی،کور کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کی طرف جائیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ کور کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ مہنگائی کے خلاف چوک اورچوراہےپر پرامن احتجاج کی تیاری کی جائے، معاشی عدم استحکام کے باعث ڈیڑھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، احسن اقبال

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے، ملکی سیاست کے لئے 15 اکتوبر اہم ہے۔

خواجہ آصف کی گفتگو سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان کھبی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، نہ چوک چوراہےپر پرامن احتجاج سےروکا جاسکتا ہے اور نہ ہی بات چیت کے دروازے بند ہونگے، سب کو کہہ رہا ہوں کہ وقت کسی کا انتظارنہیں کرتا ، وقت پر فیصلہ کریں گے تو بہتر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں