بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بالی وڈ ہدایتکار گٹکے کے اشتہارات کرنے والے اداکاروں پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور فلم ہدایت کار پرکاش جھا گٹکے کے اشتہارات میں کام کر کے کروڑوں روپے کمانے والے اداکاروں پر پھٹ پڑے۔

ہدایت کار پرکاش جھا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے پرانے بیان پر تبصرہ کیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اداکاروں کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے کتنی جدوجہد کرتے ہیں۔

پرکاش جھا نے کہا: ’میں نے کچھ عرصے سے کسی بڑے اداکار کو لے کر فلم نہیں بنائی، جب نامور اداکاروں کو گٹکے کے اشتہارات کرنے سے فرصت ملی گی تو وہ خود چل کر میرے پاس آئیں گے‘۔

مزید پڑھیں: گٹکا مین کہے جانے پر سنیل شیٹھی برہم

انہوں نے کہا کہ ان اداکاروں کے پاس زرا بھی وقت نہیں ہے، جس اداکار کے پاس پانچ سُپر ہٹ فلمیں ہوتی ہیں وہ اشتہارات سے کروڑوں روپے کما لیتا ہے۔

فلم ہدایت کار نے کہا کہ جب اداکار گٹکے کے اشتہارات سے 50 کروڑ روپے کما لیتے ہیں تو پھر میری فلم میں کام کرنے کیوں آئیں گے؟ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کبھی کوئی اداکار گٹکے کی تشہیر کرے گا۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اکشے کمار اور رنویر سنگھ جیسے بڑے بالی وڈ ستارے گٹکے کے اشتہارات میں کام کر چکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں