اشتہار

’پیراسٹامول‘ ادویات پر ریٹیلر کے مارجن کی حد مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیراسٹامول ادویات پر ریٹیلر کے مارجن کی حد 15 فیصد تک مقرر کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت صحت نے پیراسٹامول کے ریٹیلر مارجن کی حد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پیراسٹامول فارمولہ کے سیرپ، گولیوں، سسپنشن پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیز پیراسٹامول پر ریٹیلرکو 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹیلرمارجن ڈرگ ڈسکاؤنٹ پرائس ایڈجسٹمنٹ رولز 2006 کے تحت مقررہوا ہے جبکہ فریقین ریٹیلرمارجن پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی فیصلے پر فریقین کے اعتراضات زیر غور لائے گی۔

دوسری جانب پی پی ایم اے نے پیراسٹامول کے ریٹیلر مارجن مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

چیئرمین پی پی ایم اے قاضی منصور کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول کی قیمت بڑھانے کی بجائے مارجن کم کر دیا گیا ہے کمپنیز پیراسٹامول ریٹیلر کو کم از کم 15 فیصد مارجن دینے کی پابندی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول ریٹیلر کے لیے مارجن کی حد مقررکرنا افسوسناک ہے جلد حکومت کو فیصلے پر تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں