تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ملکہ برطانیہ کو ان کے کن پسندیدہ زیورات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا؟

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جارہی ہیں، بعد ازاں ان کی میت کو تدفین کے لئے ونڈسر کیسل منتقل کیا جائے گا۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ضرور ہوگی کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی ملکیت میں تین سو کےقریب قیمتی زیورات تھے، مگر انہیں اپنا لوگڈ ویڈنگ بیند اور موتی کے (بُندوں) سے بہت لگاؤ تھا۔

برطانوی ادارے ڈیلی ریکارد کے مطابق ملکہ کو انکے پسندیدہ لوگڈ ویڈنگ بینڈ اور پرل ائیرنگ کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

تاج کے جواہرات کے علاوہ ملکہ الزبتھ کے پاس قیمتی پتھروں اور دھاتوں کا ایک بڑا ذاتی ذخیرہ بھی تھا، تاہم ملکہ زیادہ تر پرل سے بنا گلے کا ہار اور بندے پہنے دکھائی دیتی تھیں جو ان کی مخصوص انداز کا ایک حصہ بن گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ 96 برس کی عمر میں چل بسیں

اس کے علاوہ ملکہ زیورات کے میں اٹھانوے بروچز، بالیوں کے چونتیس جوڑے اور پندرہ انگوٹھیاں شامل ہیں، جنہیں اب بکنگھم پیلس کی کوئینز گیلری میں محفوظ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آٹھ ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں اسکاٹ لینڈ میں انتقال کرگئیں تھیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے خاوند شہزادہ فلپ رواں سال اپریل 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -