اشتہار

40ارب ڈالر کی لاگت سے راوی سٹی منصوبہ زیر تعمیر ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 40 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے راوی سٹی منصوبے پر کام جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ راوی سٹی منصوبہ 15 ملین نفوس کی شہری ضروریات پوری کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کا پہلا سرسبز اور اسمارٹ شہر ہوگا ، دریا کنارے تعمیر ہونے والا یہ شہر عمودی شکل میں ہوگا جو ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ شہر دنیا کا سب سے بڑے آبی رخ کا حامل شہر ہوگا، اس منصوبے میں3 بیراج بھی شامل ہوں گے جن میں270 ارب لیٹر پانی بھی ذخیرہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 5 ہزار ایکڑ رقبے پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسی پلان کا حصہ ہے، سیلابوں سے حفاظت کیلئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پشتے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں