اشتہار

بھارتی اداکارہ ’لگژری بیگ‘ لے جانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ماڈل و اداکارہ نکی ٹمبولی کو لگژری بیگ لے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سامنے آنے والا تازہ ترین نام نکی تمبولی کا ہے جو متنازعہ رئیلٹی شو ‘بگ باس’ میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

سکیش چندر اور نکی ٹمبولی سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سے لگژری بیگ اور دیگر تحائف وصول کیے تھے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں جب نکی ٹمبولی نیلے رنگ کے لباس ملبوس بیگ ٹانگے جارہی تھیں جب سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نئے بیگ کی مبارک باد، چندر شیکھر تہاڑ جیل میں انتظار کررہا ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کہیں یہ وہی بیگ تو نہیں جو سکیش چندر بھائی نے دیا تھا۔‘

واضح رہے کہ نکی تمبولی کے ساتھ اداکارہ چاہت کھنہ اور دیگر اداکاروں کو بھی ای ڈی نے رواں ہفتے بھتہ خوری کے معاملے میں نامزد کیا ہے۔

تاہم اداکارہ نکی تمبولی نے بیگ کے معاملے پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں