تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ویڈیو: گائے کو تنگ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

جانوروں کو اگر تنگ کیا جائے تو وہ فوری اس کا بدلہ بھی لے لیتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید چوٹیں بھی آتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گائے نے تنگ کرنے والے نوجوان کو سبق سکھا دیا۔

وائرل ویڈیو ایک باڑے کی ہی جس میں متعدد جانور موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ایک گائے کو تنگ کرتا ہے لیکن وہ کچھ نہیں کہتی پھر اس کی ہمت بڑھتی ہے اور وہ کیمرے میں اشارہ کرتے ہوئے دوسرے جانور کی جانب بڑھتا ہے۔

نوجوان لڑکا جیسے ہی گائے کو گلے سے پکڑتا ہے وہ اسے فوری طور پر لات مار دیتی ہے اور وہ دیوار سے جاٹکراتا ہے۔

نوجوان کو کوئی چوٹ آئی یا نہیں یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے لیکن گائے نے نوجوان کو سبق ضرور سکھا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -