اشتہار

تائیوان کا دفاع کرنے کے امریکی اعلان پر چین کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے اعلان کے بعد چین کی چرف سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ نینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تائیوان کے لیے اسلحہ پیکیج پر چین کی امریکا کو کھلی دھمکی

- Advertisement -

چین نے کہا کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، تائیوان چین کا حصہ ہے اور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئنی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہم کے بھاری پیکج کا بھی اعلان کر چکا ہے۔

ادھر گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہماری افواج تائیوان پر چینی حملوں کا بھرپور دفاع کریں گی اور اس متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: چین نے تائیوان کے اطراف میزائل داغ دیے

امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کیا جبکہ نئے اسلحہ پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ یہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے بڑا اسلحہ پیکج تصویر کیا جاتا ہے۔

تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں