اشتہار

ویڈیو: ریشم نے سڑکوں کی صفائی شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد سڑکوں کی صاف صفائی شروع کر دی۔

ریشم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو سڑک کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے اس اقدام کو نہ صرف مداح بلکہ شوبز ستاروں نے بھی سراہا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ریشم نے کیپشن میں لکھا: ’پچھلے دنوں مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا جس پر ہر ایک اور خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری اصلاح اور رہنمائی کی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

- Advertisement -

ریشم نے لکھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے جسے ہمیں صاف ستھرا رکھنا چاہیے، صفائی کا عملی مظاہرہ کرنے کے علاوہ اور کیا بہتر طریقہ ہو سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے صفائی کی پہل اس لیے کی تاکہ نادانستہ طور پر آپ لوگوں کو پہنچنے والی تکلیف دور ہو جائے، آئیے پاکستان کو صاف ستھرا اور مہربان بنائیں۔

کچھ روز قبل ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی تھی جس میں انہیں ایک پُل سے دریا میں گوشت کے ٹکڑے اور ڈبل روٹی سمیت پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر ریشم معافی مانگنے پر مجبور ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں