تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خیبرپختونخوا: سرکاری افسران کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا بل منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کےترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بل کے تحت وزیراعلیٰ سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہازپرسرکاری دوروں کےمجاز ہوں گے۔

بل کی منظوری سے وزیراعلی کو ایئرفورس اور وفاقی حکومت سےہوائی جہازیاہیلی کاپٹرکرایہ پرحاصل کرنے کا اختیار ہو گا۔

وزیراعلیٰ کی اجازت سے وزرا، افسران سرکاری امور کیلئے ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرسکیں گے۔

قانون میں ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز پر سفرکی نئی شق شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سرکاری کام کیلئے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کا استعمال کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سرکاری اخراجات پر اوپن مارکیٹ سے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے جب کہ سرکاری افسر وزیراعلیٰ کی اجازت سے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سفر کر سکےگا۔

Comments

- Advertisement -