اشتہار

پالتو جانور کو چرانے کا انوکھا طریقہ متعارف، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کہاوت ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، اس قول کو عملی جامہ بھارتی چرواہے نے پہنادیا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے دور دراز علاقے میں ایک شخص اپنے گدھوں کی دیکھ بھال اور انہیں چرانے کے لئے قریبی جنگل لے جاتا تھا تاہم اسے ہمیشہ ایک مسئلہ درپیش رہتا تھا۔

حسینپا نامی چرواہے کو اس دوران بجلی کی اشد ضرورت پڑتی تھی کیونکہ جنگل میں روشنی کم ہونے کے باعث وہ انہیں ٹھیک طرح سے چرانہیں سکتا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے دیا گیا ’اشتہار‘ سوشل میڈیا پر وائرل

کافی سوچ بچار کے بعد چرواہے نے گدھوں کو چرانے کا انوکھا طریقہ نکال کر دنیا کو حیران کردیا،حسینپا نامی چرواہے نے گدھوں پر بیٹری کے ساتھ شمسی پینل کا اہتمام کیا، اس تکنیک نے نگہداشت کرنے والے کو شمسی توانائی سے چلنے والی بیٹری کی مدد سے اپنے فون سے چارج کرنے میں مدد کی۔

بعد ازاں کسی شخص نے گدھوں پر لگائے گئے سولر پینل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے اس شخص کی سائنسی سوچ کی دل کھول کر تعریف کی، یہی نہیں اس پوسٹ پر ابھی تک لاکھوں کمنٹس آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں