تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت بڑھانےکی منظوری دےدی۔

حکومر نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری گندم کی قیمت میں 535 روپےفی من اضافہ کیا گیا ہے۔

فلورملز نے 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 980 سے بڑھا کر 1295 روپےکر دی ہے۔ آٹےکی فی کلوقیمت میں 15روپے 75 پیسےاضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری گوداموں سے گندم کی قیمت 1765 سے بڑھا کر 2300 روپے فی من کر دی گئی ہے جب کہ فلورملز کے یومیہ کوٹے میں 1800ٹن اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔

کوآرڈینیٹر نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر میجر جنرل ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ملک میں 7 ملین ٹن گندم موجود ہے، اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -