منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان روہت شرما کی افسردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موہالی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میتھیو ویڈ نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کیمرون گرین 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور سب سے مہنگے بولر ثابت ہوگئے۔

بھارت کی شکست کے ساتھ ہی روہت شرما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ افسردگی کے عالم میں کھڑے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا کے ہاتھوں ہارنے کے بعد اور اب 208 رنز کا ہدف بھی ڈیفنڈ نہیں کرسکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین بھی بھارتی ٹیم پر تنقید کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’آسٹریلیا کی سی ٹیم سے ہار گئے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ٹیم آسٹریلیا میں گروپ میچز بھی ہی باہر ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں