اشتہار

’میں فیصلہ کرچکا طلاق کے کاغذات بھیج دوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط نے عائشہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

بیسویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’باسط کے دوست فہد کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے عائشہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن باسط غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

- Advertisement -

باسط کہتے ہیں کہ ’ساری عورتیں ایک جیسی ہوتی ہیں بے وفا، خود پرست، ایک اچھے خاصے انسان کو اپنی عادت دلا کر اس کی زندگی سے دور چلی جاتی ہیں تاکہ وہ ساری زندگی ان کی کمی پورا کرتے کرتے مر جائے۔‘

عائشہ کہتی ہیں کہ ’باسط نے مجھے سب کچھ دیا جو ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے لیکن اس کی نظر میں ایک معمولی سی لڑکی ہوں۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ’تم نے موقع دیا اسے شک کرنے کا اور جب مرد کے دل میں ایک بار شک بیٹھ جائے تو پھر اعتبار پانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

عائشہ کی بہن بانو باسط کے دوست سے التجا کرتی ہیں کہ ’باسط کو آپ یقین دلا سکتے ہیں اور اگر آپ اب بھی کچھ نہ بولے تو سب بکھر جائے گا۔‘

ادھر عائشہ بانو سے کہتی ہیں کہ ’جب بات کردار پر آجائے تو بات ختم ہوجاتی ہے۔‘

باسط عائشہ کی والد کو کہتے ہیں کہ ’میں فیصلہ کرچکا ہوں طلاق کے کاغذات بھیج دوں گا۔‘

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ باسط کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی؟ کیا باسط حادثے کے بعد اپنا ارادہ بدل لیں گے یا پھر عائشہ کو چھوڑ کر وہ پھر سے تنہا ہوجائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں