جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمان میں پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان حکومت نے آئندہ سال سے ملک میں پلاسٹ تھیلیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت و صنعت اور سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 سے پلاسٹک کے تھیلیوں کی درآمد پر پابندی ہوگی۔

وزارت تجارت و صنعت کے ڈائریکٹر جنرل سامی الساحب کے مطابق وزارت کا یہ فیصلہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی مصنوعات کی بندش کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انوائرنمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر لیا گیا مذکورہ فیصلہ کارخانوں کو ان درآمدی مصنوعات سے مقابلے کرنے کے لیے سپورٹ کرے گا جو ماحول کے لیے ٹھیک نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سامی الساحب نے اپنے بیان میں یہ واضح کیا کہ اس فیصلے سے پلاسٹک کی مقامی پیداواری فیکٹریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں