جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عامر خان کے بھائی کا اداکار سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے انہیں گھر میں قید رکھا تھا۔

کچھ عرصے سے عامر خان اور فیصل خان کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ فیصل خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے بھائی کے گھر میں قید ہوں، جب مجھے بگ باس میں آنے کی پیش کش ہوئی تو میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں تو پہلے قید ہوں۔

فیصل خان نے کہا کہ ایک بار بھائی کے گھر میں قید ہو چکا ہوں اور اب دوبارہ قید ہونے کا ارادہ نہیں، میں آزاد رہنا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ پر گفتگو کرتے وئے فیصل خان نے کہا کہ اسکرین پر 4 سال بعد واپسی آنے پر عامر اس فلم کے لیے ایک بہتر اسکرپٹ کا انتخاب کر سکتے تھے، مجھے فلم کے کچھ حصے پسند آئے لیکن مجموعی طور پر کچھ خاص نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بھاری مالی نقصان کی ذمہ داری اُٹھا لی

کچھ روز قبل فیصل خان نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا، کچھ سچائیاں کبھی سامنے نہیں آتیں مگر میری خواہش ہے کہ سچ جلد سامنے آ جائے۔

فیصل خان نے کہا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سوشانت کو قتل کیا گیا، اب یہ کیس دوبارہ کھلتا ہے یا نہیں مگر وقت سب کو بتائے گا، کیس میں متعدد ایجنسیاں ملوث ہیں اور تحقیقات بھی جاری ہیں، میری دعا ہے کہ سچ نکل کر باہر آئے تاکہ سب کو معلوم ہو۔

خیال رہے کہ 14 جون 2020 کو سوشانت سنگھ ممبئی میں اپنے گھر میں پھانسی کی حالت میں مردہ پائے گئے۔ وہ کئی ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں