جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: بیوی کا میکے سے آنے سے انکار، شوہر ٹاور پر چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی نے میکے سے آنے سے انکار کیا تو شوہر احتجاجاً ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ہوری لال نامی شخص ناراض بیوی کو منانے میکے گیا لیکن جب اس نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو وہ ٹاور پر چڑھ گیا۔

وائرل ویڈیو میں اس شخص کو 75 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھا دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص کو نیچے آنے کے لیے منایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا تاہم جب پولیس والوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ اس کی بیوی کو واپس بھیج دیں گے تو وہ قائل ہو گیا اور ٹاور سے نیچے اتر گیا۔

ٹاور سے اترنے کے بعد پولیس والے اسے اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ اس کے سسرال والوں کو بھی پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہوریلال کے سسر اپنی بیٹی کو شوہر کے ساتھ بھیجنے سے کیوں انکار کررہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس منظر نے انہیں 1970 کی دہائی کی بلاک بسٹر ‘شعلے’ میں دھرمیندر کے کردار کی یاد دلا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں