پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عمارت گر گئی، بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عمان میں عمارت کے ملبے میں پھنسی شیر خوار بچی معجزاتی طور پر بچ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان میں چار منزلہ عمارت گرنے کے تیس گھنٹے بعد شیر خوار بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شیر خوار بچی کی شناخت چار ماہ کی ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

عمان کے جبل الویبدہ میں رہائشی عمارت گر گئی تھی اس سانحے میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ملبے سے بچی کو نکالنے پر محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

والدہ بچی کی اپنی دوست کے پاس عمارت کے تہہ خانے میں چھوڑ گئی تھی کیونکہ انہیں کاروبار کے لیے آرڈر ڈیلیور کرنا تھا کہ اچانک عمارت گر گئی۔

والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ احساس تھا کہ وہ زندہ ہے اور میرے شوہر نے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ ہمارا انتظار کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں