تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘روس کو یوکرین پر چڑھائی کی قیمت چکانا ہوگی’

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روس کو کھلی دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے نام لئے بغیر روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ملک نے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، روس کو یوکرین پر چڑھائی کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا سرحدوں کی توسیع کے عزائم کی تکمیل کیلئے خون بہانے کے عمل کو مسترد کرتا ہے، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو امن کے چارٹر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

جوبائیڈن نے مطالبہ کیا کہ روس فوری طور پر یوکرین کے خلاف جارحیت بند کرے،آپ طاقت کے زور پر کسی ملک پر قبضہ نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی ملک کو توانائی بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

روس یوکرین جنگ، مہنگائی کی ذمے دار

جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب ملکوں کے قرضوں کی واپسی میں نرمی کے پلان پر کام کیا جارہا ہے، قرضوں کی واپسی میں نرمی کا پلان نان پیرس کلب ممبرز کیلئے ہوگا جبکہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کیلیے جی سیون گلوبل انفرااسٹرکچر پراجیکٹس پر کام کریں گے۔

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے سکتے

جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریاک ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے سکتا اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ برداشت کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے کوئی جنگ نہیں جیتی جاسکتی نہ ایسی جنگ ہونی چاہئے، امریکا دنیا میں بڑے ہتھیاروں میں کمی کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسرائیل امریکا کا دوست ہے

جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل امریکا کا دوست ہے ، ہم اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، انہوں نے مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے ود ریاستی فارمولے کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

ماحولیاتی تغیرات عالمی خطرہ قرار

جنرل اسمبلی سے خطاب میں جوبائیڈن نے موسمیاتی اور ماحولیاتی تغیرات کے خطرات پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام رکن ممالک کو اس کے سدباب کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی، زمین کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کیلئے گرین انرجی پلان اپنانا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے امریکانے تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان کیا جس کا حجم 369 ارب ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -