پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

اہلیہ سے علیحدگی پر فیروز خان نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیروز خان نے لکھا کہ ’مجھے ملک کے ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے عدالت کے انصاف پر مکمل اعتماد ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’فیملی کورٹ میں ہماری طلاق تین ستمبر کو ہوگئی تھی اور 19 ستمبر کو میں نے عدالت سے اپنے بچوں فاطمہ اور سلطان سے ملنے کی درخواست کی تھی۔‘

- Advertisement -

فیروز خان کے مطابق 21 ستمبر کو عدالتی حکم پر آدھے گھنٹے تک میری بچوں سے ملاقات کروائی گئی تھی۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ہے اس تاریخ کو کیس کی پیروی ہوگی جس کے فیصلے کے بعد میں اپنے بچوں سے ملاقات کرسکوں گا۔‘

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’علیزے میری سابقہ اہلیہ ہیں میں ان کی سپورٹ جاری رکھوں گا وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں۔‘

علیزے نے فیروز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اس پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہوں گا کیونکہ عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علیزے نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے فیروز خان پر الزامات عائد کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں