اشتہار

پوری دنیا کو پاکستان کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کیا ملک میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ سیلابی تباہ کاریوں کی وجہ سے پاکستان اپنے وسائل سے یہ نقصان پورا نہیں کرسکتا، پوری دنیا کو پاکستان کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور ترقی یافتہ ملکوں اور دوست ممالک کو ہماری مدد کرنا ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث عالمی اداروں کو بھی پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے شرکا اجلاس کا آگاہ کیا کہ ان کی آئی ایم ایف کے ایم ڈی اور صدر ورلڈ بینک سے ملاقات ہوئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں اور وہ 23 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب سے متعلق آن لائن اجلاس

گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں متعلقہ حکام نے پاکستان سے آن لائن شرکت کی تھی اور متعلقہ افسران نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں