اشتہار

کیمرون گرین کی لگاتار باؤنڈریز پر کوہلی کا ردعمل سوشل میڈیا میم بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں کمیرون گرین کی لگاتار باؤنڈریز پر ویرات کوہلی کا ردعمل سوشل میڈیا میم بن گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا۔ حریف ٹیم نے بھارت کے 208 رنز کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ روی شاستری بھارتی ٹیم پر برس پڑے

- Advertisement -

بیٹنگ کرتے ہوئے کیمرون گرین نے 30 گیندوں پر 61 رنز بن کر زبردست کھیل پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی بولر امیش یادیو کی دھلائی کر دی۔ کیمرون نے دوسرے اوور کے دوران لگاتار چار باؤنڈریز لگائیں۔

https://twitter.com/EhasanulSyed/status/1572311804696727552?s=20&t=n4mE3sGkaKvFoLoxQp7sig

آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلی چار گیندوں میں چار چوکے لگائے جس پر سابق کپتان ویرات کوہلی تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ ویرات کوہلی کا یہ انداز سوشل میڈیا پر میم بن گیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ایان بشپ نے اس متعلق لکھا: ’ویرات کوہلی ایک میم بنتے نظر آ رہے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں