جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران خان کی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سیکیورٹی آرڈر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر 2 ایس پیز سمیت 710 افسران اور اہلکار تعینات کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی آرڈر جاری کردیئے گئے۔

آج عمران خان کی پیشی پر 2 ایس پیز سمیت 710 افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہائی کورٹ کے اطراف مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سیکیورٹی ڈویژن کی ہوگی اور ہائی کورٹ کے اندر ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

سیکیورٹی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ روف ٹاپ کے علاوہ تمام افسران اوراہلکارغیرمسلح ہوں گے۔

مجموعی طور پر ہائی کورٹ کے باہر سیکیورٹی کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشنزجمیل ظفرکی ہوگی اور ڈیوٹی پر تعینات کوئی بھی اہلکارموبائل فون کا استعمال نہیں کرے گا۔

سیکیورٹی آرڈر کے مطابق وائر لیس کا استعمال ڈیوٹی کیلئے ہوگاغیر ضروری استعمال پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔

اس موقع پر ہائیکورٹ کےاطراف خاردار تاریں لگاکر بند کیا جائے گا اور 5سوشارٹ رینج اور5سولانگ رینج آنسوگیس شیل اورشیلنگ والی بکتر بندموجود ہوگی جبکہ پولیس لائنز میں 3 ہزار شیل اورگاڑیاں تیار کھڑی ہونگیں۔

اہم ترین

مزید خبریں