اشتہار

کچھ ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے جارہے ہیں، فیصل جاوید کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کچھ ہفتوں کے بعد دوبارہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کچھ ہفتوں کے بعد دوبارہ وزیراعظم کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔ ہم سوچ رہے ہیں حلف برداری کی تقریب کیسے ہوگی، خواہش ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری ڈی چوک پر ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں ، پاکستان کو درپیش تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن میں ہے، الیکشن ہونے ہیں اور فوری ہونے ہیں۔

- Advertisement -

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عمران خان نے عدلیہ کی آزادی اور احترام کرنے کا عملی مظاہرہ کیا، انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک کی سربراہی کی تھی جس میں انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا، انہوں نے ہمیشہ کہا قانون اورعدالتوں کا احترام کرنا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن جو موقف تھا آج بھی وہی تھا، عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں