تازہ ترین

پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع، پراجیکٹس میں تیس ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گریڈ ایک سے پانچ تک بھرتیوں کے لیے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی جائے گی۔

علاوہ ازیں پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے اور گریڈ پانچ سے اوپر پوسٹوں کی منظوری کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی بھیجا جائے گا۔۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد چوہدری پرویز الہی نے صوبے کے تمام محکموں میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -