اشتہار

عامر خان کی بیٹی ایرا نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرا خان نے سائیکلنگ مقابلے کے دوران نوپور شیکھرے سے منگنی کی۔ فٹنس ٹرینر نے انہیں سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی اور محبت کا اظہار کیا۔

نوپور شیکھرے نے انگوٹھی پہنانے کے بعد مائیک پر پوچھا: ’کیا تم مجھ سے شادی کروں گی؟‘ اس پر ایرا خان نے ’ہاں‘ میں جواب دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

- Advertisement -

اس خوشگوار لمحے کی ویڈیو ایرا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ دونوں کی دوستی 2020 میں ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں