اشتہار

بھارت: حجاب کی حمایت کرنے کی سزا، مسلم تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: حجاب سے متعلق مہم چلانے کی پاداش میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کئی ریاستوں میں مسلمانوں کی نمائندہ  تنظیم ‘پاپولر فرنٹ آف انڈیا’ سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے گھروں اور ان کے دفاتر پر چھاپے مار کر سو سے زیادہ رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چھاپے جن ریاستوں میں مارے گئے ان میں اتر پردیش، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تامل ناڈو شامل ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوڈال اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے ساتھ اس ملک گیر کارروائی کی نگرانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب نہ پہننے پر ایرانی صدر نے انٹرویو منسوخ کر دیا

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی رہائشگاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے جو مبینہ طور پر دہشت گردی کے لئے فنڈز جمع کرنے، تربیتی کیمپ لگانے میں ملوث ہیں جبکہ پاپولر فرنٹ کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں، پسماندہ طبقوں اور دلتوں کے حقوق اور انھیں با اثر بنانے کے لیے کام کرتی ہے اور اس کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سٹوڈنٹ برانچ نے حال ہی میں کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم لڑکیوں کے احتجاج میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں