اشتہار

’پاکستانیوں کی زندگی اور معاش بڑے ملکوں کی صنعتی ترقی کی بھینٹ چڑھ گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین کروڑ 30 لاکھ پاکستانیوں کی زندگی اور معاش بڑے ملکوں کی صنعتی ترقی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ہم نہیں ہیں، ہم کسی سے کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، ہمیں اسلحہ اور امداد نہیں صرف اپنے لوگوں کے لیے انصاف چاہیے، ہم موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دس ملکوں کے لئے انصاف چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں ہے، لیکن اس کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہی ہو رہا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا عمل جاری ہے، تاہم وہاں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، پاکستان کو متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، متاثرین کو فوری خوراک کی ضرورت ہے، سیلابی صورتحال کے باعث عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کا دورہ کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویترس اور تعاون کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل یو این نے سیلابی صورتحال پرعالمی برادری کو بیدار کیا، آنے والی امداد متاثرین تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں