اشتہار

محکمہ موسمیات کی کراچی سے متعلق پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مطلع جزوی ابرآلود ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 28.5 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 ناٹیکل میل ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شام کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں