جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’بولرز کو سمجھ نہیں آرہی گیند سوئنگ کیسے کرنی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بولرز کو سمجھ ہی نہیں آرہی ہے سوئنگ کیسے کرنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی کی انگلینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹی 20 میں شکست پر فاسٹ بولرز پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔

سابق فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کے بعد بولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 7 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹی 20 اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں