اشتہار

’لاٹری جیتنے والے کروڑ پتی شخص کا سکون برباد ہوگیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لاٹری جیتنے والے کروڑ پتی شخص کی راتوں کی نیند اڑ گئی اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ کاش میرا پہلا انعام نہ نکلا ہوتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک شخص کا لاٹری میں پہلا انعام نکلا اور وہ 25 کروڑ کی رقم کا حقدار ٹھہرا لیکن حیران کن طور پر اس کا کہنا ہے کہ میرا سکون برباد ہوگیا ہے۔

  ایک ہفتہ قبل کیرالہ کی راجدھانی ترواننت پورم کے رکشہ ڈرائیور انوپ کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن جب لاٹری لگی تو وہ راتوں کروڑ پتی بننے کے ساتھ مشہور بھی ہوگیا۔

- Advertisement -

kerala auto rickshaw driver wins 25 crore lottery

انوپ جو ایک شیف کے طور پر کام کرنے کے لیے ملائیشیا جانے کے جتن کررہا تھا اس کی قسمت راتوں رات پلٹ گئی اور وہ کروڑ پتی بن گیا۔

ٹیکس کٹوتی کے بعد 30 سالہ نوجوان کو نقد انعام میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ دیے جائیں گے۔

انوپ کا بتانا ہے کہ انعامی رقم جیتنے کے بعد دوستوں، خاندان والوں اور تمام اجنبیوں کے فون آرہے ہیں جو پیسے مانگ رہے تھے۔

kerala auto rickshaw driver wins 25 crore lottery

بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ’انہیں ایک ملیالم فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے اگر وہ 2 کروڑ روپے دینے کو تیار ہیں۔‘

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں نے ذہنی سکون کھو دیا ہے اور میں اپنے گھر میں بھی نہیں رہ سکتا کیونکہ میں ایسے لوگوں کے درمیان گھرا ہوا ہوں جو مجھے فون کرتے ہیں کہ میں ان کے مسائل حل کروں کیونکہ میں نے پہلا انعام جیت لیا ہے۔

انوپ کا کہنا ہے کہ ’اب میں اتنا تنگ آگیا ہوں اور یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ کاش میرا پہلا انعام نہیں نکلا ہوتا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں