اشتہار

روس نے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی، یورپی یونین کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق روسی صدر کے بیان کو سنجیدگی سے لیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یوکرین روس جنگ اب خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے، اس جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی روسی صدر ولادی میر پیوتن کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

بوریل نے کہا کہ پیوتن کو میدان جنگ میں زبردست دھچکا لگا ہے، یوکرین کی افواج نے روسی فوج کو پیچھے دھکیل دیا ہے، ایسے میں روسی صدر نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق دھمکی دی، یقینی طور پر یہ ایک خطرناک لمحہ ہے۔

- Advertisement -

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پیوتن کی جانب سے اسی تقریر میں تین لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دینے کے بعد مظاہروں اور لوگوں کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوتن نے امریکا پر بڑا الزام عائد کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق بوریل نے ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ یورپی یونین کی طرف سے ہتھیاروں کی سپلائی کم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین یوکرین کی فوج امداد جاری رکھے گا اور روس کے خلاف پابندی عائد کرتے رہیں گے۔

یوکرین روس جنگ میں ثالثی سے متعلق سوال پر بوریل نے روسی صدر کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملے پر گفتگو کے لئے روس گیا تھا، وہاں سے ایک ہی جواب ملا کہ میرے (پیوتن) کے کچھ فوجی مقاصد ہیں اگر وہ پورے نہ ہوئے تمیں یہ جنگ جاری رکھوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں