اشتہار

اسحاق ڈار کی وزیراعظم کیساتھ پاکستان واپسی کا فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔

اسحاق ڈار منگل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ انہیں شہباز شریف کے ساتھ جانے کا مشورہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان آنے کے لیے بدھ کی ٹکٹ بک کروا رکھی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بدھ کی بکنگ کروا لی ہے تاہم وزیراعظم کے ساتھ جانا ہے یا نہیں کل فیصلہ ہوگا، آج فیملی میٹنگ تھی کل پھر میٹنگ ہوگی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے اور نواز شریف عام انتخابات سے پہلے پاکستان واپس آ جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے درخواست کی تھی کہ اگلے الیکشن کی مہم میاں صاحب خود چلائیں اور نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کرنے کی پارٹی کی درخواست مان لی ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری روکتے ہوئے 7 اکتوبر تک رضاکارانہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں