اشتہار

ہم نام کھلاڑی کی موت، عثمان شنواری کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شنواری نے لیگ کرکٹ میں ہم نام کھلاڑی کی موت کے بعد اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔

لاہور میں مقامی لیگ کے دوران کھلاڑی عثمان شنواری ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعہ لاہور میں جاری کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران پیش آیا، عثمان شنواری فیلڈنگ کر رہے تھے کے اچانک گراونڈ میں گرِ پڑے۔

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میچ روک دیا گیا اور تمام کھلاڑی بھاگتے ہوئے عثمان شنواری کے پاس پہنچے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر عثمان شنواری کے انتقال کی خبروں پر قومی کرکٹ نے اپنی خیریت سے متعلق بیان جاری کر کے واضح کیا ہے کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ اللہ کے شکر سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور لوگ میرے اہل خانہ کو کالز کر رہے ہیں۔ عثمان شنواری نے اپیل کی کہ اتنی بڑی خبر بغیر تصدیق کے شائع نہ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں