اشتہار

متنازعہ رن آؤٹ : انگلش ٹیم کی کپتان بھارتی بالر پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ وومن ٹیم کی کپتان ایمی جونز نے کہا ہے کہ انہیں دیپتی شرما کی جانب سے چارلی ڈین کو اس طرح رن آؤٹ کرنا کسی بھی طور پسند نہیں آیا۔

میچ کے بعد ایمی جونز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ چارلی ڈین کے آؤٹ ہونے سے شائقین اور کھلاڑیوں کی رائے تقسیم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کا یہ انداز بالکل بھی نہیں بھایا اب یہ بات بھارتی بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اس عمل کے بارے میں کیا رائے قائم کرتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلا گیا میچ بھارت نے اپنے نام تو کرلیا مگر انڈین بولر دیپتی شرما کا ’منکڈ رن آؤٹ‘ کے تحت انگلش کھلاڑی کو آؤٹ کرنا ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔

انگلینڈ کو تیسرے میچ میں میں جیتنے کے لیے 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے اور اس کے پاس ایک ہی وکٹ باقی تھی، تاہم اس وقت تنازع شروع ہوا جب انڈین کھلاڑٰ دیپتی شرما نے انگلش کھلاڑی چارلی ڈین کو نان سٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا جو اپنی کریز سے کافی دور تھیں، اسی جیت کے ساتھ ہی انڈیا نے 20 سالوں میں پہلی بار انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کیا۔

مزید پڑھیں : متنازع رن آؤٹ، انگلش کھلاڑی بھارتی روئیے پر روپڑیں

تیسرے امپائر کی طرف سے فیصلہ برقرار رکھنے کے فوراً بعد ڈین بلا زمین پر پھینک کر رو پڑیں جبکہ گراؤنڈ میں شائقین نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

بھارتی کھلاڑی کے اس حرکت پر سابق انگلش کرکٹرز بھڑک اٹھے اور انہوں نے اسے ‘ان فیئرپلے’ رویہ قرار دیا، انگلینڈ کی سابق اسپنر ایلکس ہارٹلی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ آپ کو انٹرنیشنل کھیل کا اختتام اس طرح کرنا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں