اشتہار

اسحاق ڈار کو ٹاسک مل گیا، پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے ، انھیں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاربھی پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے۔

اسحاق ڈار اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئرپورٹ روانہ ہوئے ، ان کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن کےعملے اور گاڑیوں بھی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا۔

پاکستان جانےکیلئےوزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈارعلیحدہ گاڑیوں میں لوٹن ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

پارٹی قائد نوازشریف نےاسحاق ڈارکووزیراعظم کےساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا ، جس کے بعد اسحاق ڈار نے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشت بک کرائی ہوئی تھی۔

اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹ اور وزیر خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے ، اسحاق ڈار تقریباً 5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

گزشتہ روزلندن میں اعلیٰ لیگی قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل سے استعفیٰ لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں