تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’آپ کیا چاہتے ہیں ایوان صدر کی بھی آڈیو لیک ہوجائے؟‘

وزیراعظم شہاز شریف نے نیوز کانفرنس کے دوران آڈیو لیک سے متعلق صحافی کے سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ دنوں سننے میں آیا ہے کہ ایوان صدر میں بھی حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے؟

صحافی نے مزید کہا کہ یہ بھی سنا گیا کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ایک خفیہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی آپ کو اس کا علم تھا اگر معلوم تھا تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایوان صدر میں حکومت کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے اور یہ کہ عمران خان حکومت میں چار سال میں جو کرپشن سامنے آئی ہے کیا ان کے خلاف آپ کیس کرنے جارہے ہیں؟

وزیراعظم نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کیا چاہتے ہیں کہ ایوان صدر کی بھی آڈیو لیک ہوجائے۔‘

شہباز شریف کے جواب کے بعد وہاں موجود تمام افراد کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -