اشتہار

’دنیا اس تیز رفتار’بولنگ اٹیک‘ کے لیے تیار نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل ٹی 20 سیریز جاری ہے، قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی۔

چوتھے ٹی 20 میچ کے ہیرو فاسٹ بولر حارث رؤف تھے جنہوں نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے انگلش بیٹرز کی وکٹیں اڑائیں، انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

حارث رؤف کی بولنگ اسپیڈ کی تعریف اکثر و بیشتر بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی کرتے رہتے ہیں جبکہ خود فاسٹ بولرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ کی تعریف کی تھی۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر کے شاندار اسپیل پر سوشل میڈیا پر حارث رؤف ٹرینڈ بھی بن گئے تھے جہاں کرکٹ شائقین ان کی تعریف کررہے تھے۔

"ٹیم مینجمنٹ حارث رؤف کو رگڑا لگانے میں مصروف ہے”

اب بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے بولنگ اٹیک سے دیگر ٹیموں کو خبردار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین کی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’دنیا اس تیز رفتار بولنگ اٹیک کے لیے تیار نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں دو ہفتے باقی ہیں اور میگا ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں