اشتہار

ابوظبی: القرم شارع پر سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ابوظبی پولیس نے القرم شارع پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شیخ زاید بن سلطان روڈ (القرم اسٹریٹ ) پر شیخ زاید پل سے قصر البحر انٹرسیکشن پر گاڑیوں کی حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔

ابوظبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے مشترکہ ٹریفک کمیٹی کے تعاون سے القرم اسٹریٹ پر گاڑیوں کی رفتار میں کمی کا یہ اعلان وہاں ٹریفک کی حفاظت کیلئے کیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق فوری طور پر دونوں اطراف کی ٹریفک پر ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اقامے میں تصویر تبدیل کرانے کی شرائط کیا ہیں؟

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ڈرائیورز کو اس نئی حد رفتار کی پیروی کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ سروے سے واضح ہوا کہ حد رفتار کی پیروی مثبت اثرات کے ساتھ ٹریفک کی عمومی صورتحال اور حادثات سے بچاؤ میں بھی معاون ہوتی ہے اور رش کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ آسان بناتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں