جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی عرب: نئے وزیر دفاع اور تعلیم نے حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب کے نئے وزیر دفاع اور وزیر تعلیم نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیر دفاع اور یوسف بن عبداللہ البنیان نے وزیر تعلیم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

نئے وزرا کی تقریب حلف برداری قصر السلام جدہ میں منعقد ہوئی، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع اور یوسف البنیان کو وزیر تعلیم مقرر کیا تھا۔

حلف اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے نئے وزرا نے عہد کیا کہ ’وہ اپنے دین، پھر اپنے بادشاہ اور وطن عزیز کے مخلص رہیں گے اور کوئی ریاستی راز منکشف نہیں کریں گے۔‘

حلف اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’ریاستی مفادات اور قوانین کا تحفظ کریں گے اور اپنی ذمہ داری سچائی، ایمان داری اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں گے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں