تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

صیہونی فورسز کا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، 4 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے حمل کرتے ہوئے چار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران کم از کم چار فلسطینی جاں بحق جبکہ 44 سے زائد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے نام نہاد جعلی آپریشن کی آڑ میں آج صبح جنین پناہ گزین کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو اس دوران فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور قابض فوجیوں پر پتھر برسائے۔

فسلطینیوں کی جانب سے سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید جبکہ چوالیس سے زائد زخمی ہوئے۔

چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جنین پناہ گزین کیمپ میں شدید احتجاج شروع ہوگیا جس میں عورتوں کی بھی کثیر تعداد شریک ہے، شرکا کی جانب سے اسرائیل مردہ باد کے بعے لگائے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/AmerFaraa/status/1575047151696347136?s=20&t=2jH2HNUewaC6EqFBTZ0Kyg

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بعد ازاں ایک کنڈر گارٹن سینٹر پر بھی بمباری کی جس کے باعث وہ زیرتعلیم کمسن بچوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، سینٹر پر اسرائیلی حملے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور فوجی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے باعث فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں عام ہو گئی ہیں۔ ایک سال قبل بھی اسی طرح کی بدامنی کے نتیجے میں 11 روز لڑائی جاری رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -