اشتہار

عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور اور اداروں کو متنازع بنایا، فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور اور اداروں کو متنازع بنایا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے نفرت اور انتقام کی سیاست سے قومی وحدت کو پارہ پارہ کردیا، انہوں نے ہماری سماجی اقدار اور سیاسی روایات کو پامال کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کی اخلاقیات کو آلودہ کر دیا، امید ہے پی ڈی ایم قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جلد ہی پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے، ہم قوم کو ملی و حدت کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی ارتقا کا زینہ اور قومی سلامتی کی مضبوط اساس بنتا ہے، سیاسی استحکام کے حصول کی بنیادی دستاویز آئین ہے، آئین یہاں کے 22 کروڑ عوام کی اجتماعی سوچ کا مظہر ہے، آئین قومی میثاق کا درجہ رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں