اشتہار

رضوان کی جگہ حارث کے وکٹ کیپنگ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور 23 رنز پر ان کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

قومی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 63 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

- Advertisement -

محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

جب مہمان ٹیم کی اننگ شروع ہوئی تو رضوان کی بجائے حارث وکٹ کیپنگ کرتے دکھائی دیے۔

دراصل بیٹنگ کے دوران ڈیوڈ ملان کی جانب سے کی جانے والی تھرو محمد رضوان کے لگی تھی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا گیا ہے اور نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کیپنگ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیند لگنےکی وجہ سےرضوان کی کمرپر سوجن آئی ہے ان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے۔

’آصف علی کو مزید گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے‘

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں